اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تنازعات کیلئے مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں تاہم اسے پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ مسلح افواج ملک کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج بھارت کی بلا اجازت پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 3 سال مکمل ہو گئے جس پر وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ 27 فروری کو دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کا نتیجہ دیکھ لیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کا اجلاس آج طلب کر لیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے ہمیشہ سے تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اپنانے پر یقین رہا ہے۔ اسے کمزوری کی نشانی کبھی نہیں سمجھنا چاہئے۔
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو دکھا دیا جب اس نے ہم پر حملہ کرنے کا سوچا۔ ہماری مسلح افواج قوم کی حمایت کے ساتھ کسی بھی سطح کی جارحیت کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔
We are resolute & unwavering in our commitment to the security of our country and our nation.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 27, 2022
واضح رہے کہ پاک فضائیہ نے دشمن کو سرپرائز دیتے ہوئے 2019 میں آج ہی کے روز بھارتی فضائیہ کے 2 طیاروں کو نشانہ بنایا اور پائلٹ ابھی نندن کو قید کرلیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اپنے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے پر عزم و غیر متزلزل ہیں۔