کراچی:وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شہرقائد کےعوام کیلئے جدیدٹرانسپوٹ نظام کاباقاعدہ افتتاح کردیاگیا،گرین لائن منصوبے پر2 ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کراچی گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کا افتتاح کردیا۔
#GreenLineForKarachi pic.twitter.com/zZSiFolKdD— PTI (@PTIofficial) December 10, 2021
کراچی میں ہونےوالی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری ،وفاقی وزیراسدعمر اورگورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت یگراعلیٰ حکام نے شرکت کی،کراچی کے عوام کیلئے تیارکیاجاناوالایہ منصوبہ 35.5 ارب روپے کی خطیررقم سے مکمل کیا گیا ہے جو 135،000 مسافروں کوسہولیات فراہم کرسکےگا۔
افتتاح کےبعدیہ منصوبہ 2 ہفتے ٹرائل آپریشن ہوگا جس کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا،گرین لائن کیلئےلائی گئیں بسیں لاہور، راولپنڈی اور پشاور کی بسوں سے زیادہ جدیدہیں۔
ان بسوں کوتیارکرنےوالی کمپنی کاکہناہےکہ ان بسوں میں ڈیزل کے ساتھ ساتھ خودکار طریقے سے چارج ہونے والی بیٹری بھی استعمال ہوگی جس سے ایندھن کی بچت کے ساتھ ماحول کو بھی فائدہ ہوگاجبکہ ان میں خصوصی سسٹم بھی نصب ہے جو انجن میں آگ لگنے کی صورت میں خودکار طریقے سے آگ بجھائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں گرین لائن سروس کا آغاز، بس منصوبے کی تفصیلات کیا ہیں؟