وزیراعظم کا وفاقی وزراء اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کا وفاقی وزراء اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
وزیراعظم کا وفاقی وزراء اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) ‏کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء اور سرکاری عہدیداروں بھی موجود تھے۔ دورہ کرنے والوں میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیراعلیٰ کے پی کے بھی شامل تھے۔

دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی اور چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر بھی موجود تھے۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے شرکا کا استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکا کا استقبال کیا اور اعلیٰ قومی وعسکری قیادت کو ‏افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظرمیں خطے میں تبدیلیوں پر ‏بھی بریف کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : کسی کو دینی مدارس کی حریت اور آزادی کو گروی نہیں رکھنے دیں گے: کنونشن اعلامیہ

Related Posts