اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کراچی کےعلاقے شیرشاہ میں ہونےوالے دھماکے میں ہلاکتوں پر اظہارافسوس کیاگیاہے۔
میری دعائیں اور ہمدردیاں کراچی کےشیر شاہ پراچہ چوک میں ہونےوالےدھماکوں کےمتاثرین کےلواحقین کےساتھ ہیں۔اپنےرکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کےوالد کی دھماکے کی زد میں آکر شہادت کےبارےمیں جان کر بطورِ خاص رنجیدہ ہوں۔ اللہ کریم انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور سکت عطا فرمائیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 18, 2021
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اظہارافسوس کیااوراپنے پیغام میں کہاکہ کراچی دھماکے میں ہلاکتوں پر افسوس ہے میری دعائیں اور تعزیت ہلاک ہونے والے افرادکے لواحقین کےساتھ ہیں،وزیراعظم عمران خان نے کہا ایم این اےعالمگیرخان کے والد کی شہادت پربھی بہت دکھ ہواساتھ ہی وزیراعظم نے دعاکی اللہ عالمگیرخان کوصدمہ برداشت کرنےکی توفیق عطافرمائے۔
یاد رہے کہ کراچی کےعلاقےشیرشاہ کے پراچہ چوک پرآج نالے پربنی عمارت گیس دھماکے کی وجہ سے زمیں بوس ہوگئی تھی ، جس میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16 کے قریب پہنچ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسزکا شمالی وزیرستان اورباجوڑمیں آپریشن،کمانڈرسمیت3دہشتگردہلاک