وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس، ملک کی پہلی نیشنل سکیورٹی پالیسی کی منظوری
نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس، ملک کی پہلی نیشنل سکیورٹی پالیسی کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل (پیر) طلب کرلیا ہے جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور ملک کی قومی سلامتی پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو این ایس سی کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان کے سینئر وزرا اور عسکری قیادت شرکت کرے گی۔

اس سے قبل دسمبر میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اپوزیشن کا پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے۔

ایک ٹویٹ میں، انہوں نے کہا تھا کہ سات دہائیوں میں یہ پہلی بار ہے کہ کوئی حکومت اپنی سیکورٹی پالیسی پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرنے جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ یہ سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں اور اجلاس میں شرکت کریں۔

یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب حزب اختلاف کی جماعتوں نے خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بحث کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: وزیرداخلہ شیخ رشیدنےنوازشریف کووطن واپسی پربڑی پیشکش کردی

اپوزیشن کا کہنا تھا کہ اس نے قومی مسائل پر اہم اجلاسوں اور بریفنگ میں نہ صرف شرکت کی بلکہ اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ حکومت پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹیمپ کے طور پر استعمال کر رہی ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔

Related Posts