وزیر اعظم سے متحدہ عرب امارات کے وزیرثقافت و ترقی شیخ نہیان بن مبارک کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم سے متحدہ عرب امارات کے وزیرثقافت و ترقی شیخ نہیان بن مبارک کی ملاقات
وزیر اعظم سے متحدہ عرب امارات کے وزیرثقافت و ترقی شیخ نہیان بن مبارک کی ملاقات

متحدہ عرب امارات کے وفاقی وزیر برائے ثقافت و ترقی شیخ نہیان بن مبارک نے وزیر اعظم عمران خان سے  ملاقات کی جس کے دوران پاک متحدہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیر عرب امارات شیخ نہیان بن مبارک کے ساتھ ثقافتی معاملات پر بھی گفتگو کی۔

وزیر ثقافت و ترقی برائے عرب امارات شیخ نہیان بن مبارک اور وزیر اعظم کی ملاقات کے دوران پاکستان اور عرب امارات میں تعاون کو فروغ دینے کے معاملات پر غور کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خصوصی پیغام پہنچایا کہ سعودی عرب پاکستان کو  بھرپور امداد فراہم کرے گا۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کی گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقاتوں کے اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی بات کی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ فارما سوٹیکل قابل تجدید توانائی میں سعودی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں اور توقع ہے صحت، سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے سعودی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کوہرموقع پر امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی

Related Posts