پاکستان کا افغانستان کیلئے 5 ارب روپے کے ہنگامی امدادی پیکیج کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا افغانستان کیلئے 5 ارب روپے کے ہنگامی امدادی پیکیج کا اعلان
پاکستان کا افغانستان کیلئے 5 ارب روپے کے ہنگامی امدادی پیکیج کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنے پڑوسی ملک افغانستان کے لیے 5 ارب روپے کی امدادی پیکیج کی منظوری دیدی۔

افغانستان کے لئے قائم ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد کیا گیا۔

جس میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر برائے خزانہ شوکت ترین، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے ایپکس کمیٹی کو افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس کے بعد پاکستان نے انسانی ہمدردی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے لیے 5 ارب روپے کی امدادی پیکیج کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کی سرحدوں سے داخل ہونے والے تمام افغانی باشندوں کے لیے مفت کووڈ 19 ویکسی نیشن جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے دی جانے والی امداد میں 50ہزار میٹرک ٹن گندم، ادویات و میڈیکل سامان اور سردیوں کے لیے سامان شامل ہے۔ افغانستان سے پاکستان اہم درآمدات پر سیل ٹیکس میں کمی کی اصولی منظوری دی گئی۔

Related Posts