پی آئی اے کا بوئنگ 777 واجبات کی عدم ادائیگی پر ملائیشیا میں روک لیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث قومی فضائی کمپنی کے بوئنگ طیارے 777کو ملائیشیا میں روک لیا گیا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور ائرپورٹ پر روکا گیا۔ بی ایم ایچ رجسٹریشن نمبر کے حامل طیارے کو ایئرپورٹ انتظامیہ نے دوسری بار روکا ہے۔

پاکستانی جہاز کو مقامی عدالت کے احکامات پر 4ملین ڈالرز واجبات وصولی کے لیے روکا گیاہے۔قومی ایئر لائن کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ملائیشین کمپنی سے لیز پر ایک طیارہ حاصل کیا گیا تھا۔

عدالتی احکامات پر کچھ عرصہ قبل بھی اس بوئنگ طیارے کی ضبطگی کی کارروائی کوالالمپور ایئرہورٹ پر کی گئی تھی، لیز رقم کی عدم ادائیگی پر متعلقہ کمپنی نے واجبات وصولی کے لیے مقامی عدالت حکم نامہ حاصل کیا تھا۔

بعد ازاں سفارتی چینل کے ذریعے واجبات ادائیگی کی یقین دہانی پر طیارے کو روانگی کی اجازت دی گئی تھی۔

اس کے بعد ایک بار پھر 4 ملین ڈالرز کی عدم ادائیگی پر قومی ایئر لائن پرواز پر مشتمل طیارے کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا۔

قومی ایئر لائن کی پرواز نمبر پی کے 894 پر مشتمل طیارہ اسلام آباد سے کوالالمپور پہنچا تھا۔ پرواز پر پائلٹ، معاون پائلٹ کے علاوہ 10 فضائی میزبان تعینات ہیں۔

مزید پڑھیں:آئندہ بجٹ میں ترسیلاتِ زر بڑھانے اور الائیڈ انڈسٹری کو مراعات دینے کی تجاویز

قومی ایئر لائن (پی آئی اے)نے مسافروں کی وطن واپسی کے لیے پی ایچ ایکس رجسٹریشن کا بوئنگ 777 متبادل طیارہ روانہ کیا ہے۔

Related Posts