پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

254 Pakistanis stranded in Saudi Arabia reach Islamabad
PIA

کراچی: پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا ، لاہور سے ٹورنٹو جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے789 کو فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

پی آئی اے کے بوئنگ777طیارے میں دوران پرواز اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی، لاہورسے ٹورنٹو کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

جس کے بعد کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے کے بعد کپتان نے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر باحفاظت اتار لیا۔

مزید پڑھیں :پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیاروں میں سے ایک میں نقائص کا انکشاف

طیارے میں دو سوسے زائد مسافر سوار تھے، جو محفوظ رہے ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے میں فنی خرابی کی نشاندہی پر طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔

جس کے بعد طیارے کی فنی خرابی دور کرکے پرواز کو ٹورنٹو کیلئے روانہ کردیا گیا۔ترجمان پی آئی اے نے کہاکہ پی آئی اے مسافروں کیلئے حفاظتی معیار پر سمجھوتا نہیں کرتی پی آئی اے مسافروں کو زحمت پر معذرت خواہ ہے۔

Related Posts