اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے جمعرات سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے لیے پروازوں کو فوری طور پر معطل کردیا۔
ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے ”مشکل حالات” میں کابل کے اندر اور باہر پروازیں جاری رکھی تھیں جب دیگر تمام ایئرلائنز نے اپنا آپریشن بند کر دیا تھا۔
پی آئی اے کے ترجمان نے مزید کہا کہ کابل سے نکالے گئے لوگوں میں اقوام متحدہ، ورلڈ بینک، آئی ایم ایف، دیگر عالمی اداروں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی صحافی بھی شامل تھے۔
طالبان حکام کی جانب سے بڑے پیمانے پر مداخلت، بشمول صوابدیدی قوانین میں تبدیلی اور عملے کو دھمکایا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ کابل آپریشن کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر فوری پر معطل کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:قومی ایئر لائن نے افغانستان کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے پر غور شروع کر دیا