ملائشیاء میں روکے گئے پی آئی اے طیارے کے عملے کو وطن واپسی کی اجازت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یکم جولائی سے فضائی مسافروں کے لیے نظر ثانی شدہ پالیسی نافذ ہوگی
یکم جولائی سے فضائی مسافروں کے لیے نظر ثانی شدہ پالیسی نافذ ہوگی

کوالالمپور: ملائشیاء میں قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے روکے گئے طیارے بوئنگ 777 کے عملے کو وطن واپسی کی اجازت مل گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کے روکے گئے طیارے بوئنگ 777 کے فضائی عملے کو وطن واپس آنے کی اجازت مل گئی ہے جس میں 2 پائلٹس، 2 فرسٹ آفیسرز اور 14 فضائی میزبان شامل ہیں۔

کورونا وائرس ایس او پیز کے تحت ملائشیاء میں اگر فضائی عملے کو روک لیا جاتا تو انہیں 2 ہفتوں کی مدت قرنطینہ میں گزارنا پڑتی جس کیلئے عملہ اضافی کپڑوں سے محروم تھا۔ اپ ڈاؤن فلائٹ کے باعث عملے کے پاس صرف یونیفارمز ہی میسر تھے۔

ترجمان قومی ائیر لائن نے تصدیق کی ہے کہ روکے گئے طیارے بوئنگ 777 کا عملہ ہفتے کے روز غیر ملکی پرواز کے ذریعے وطن واپس روانہ ہوگا جبکہ مسافروں کو خلیجی ائیرلائن کے ذریعے پاکستان لایا جائے گا۔

خلیجی ائیر لائن پی آئی اے کے عملے کو پاکستانی وقت کے مطابق شب 11 بج کر 45 منٹ پر لے کر روانہ ہوگی اور یہ پرواز ملائشین دارالحکومت کوالالمپور سے دبئی کے راستے کل دوپہر تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ جائے گی۔

قبل ازیں مسافروں کو ملائشیا میں روکے گئے طیارے بوئنگ 777 کی پرواز نمبر پی کے 894 سے اتار دیا گیا تھا۔ پی آئی اے نے کمال دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیز پر لیے گئے طیارے کا کرایہ نہ بھرنے کے باوجود طیارہ عالمی پرواز پر مسافروں سے بھر کر ملائشیاء روانہ کردیا تھا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ملائشیاء کے دارالحکومت کوالالمپور میں قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کا بوئنگ 777 طیارہ مقامی حکام نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

 ملائشیاء میں پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ عدالتی احکامات پرگزشتہ روز قبضے میں لیا گیا۔ پی آئی اے نے طیارے کے لیز واجبات ادا نہیں کیے تھے جس پر مقامی حکام کو ایکشن لینا پڑا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ کوالالمپور میں ملائشین حکام نے قبضے میں لے لیا

Related Posts