پی آئی اے کا کم ایندھن خرچ کرنے والے 4جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA decides to buy 4 low-fuel modern aircraft

کراچی:پی آئی اے نے کم ایندھن خرچ کرنے والے 4 جدید ایئر بس 320 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے نیرو باڈی کے 4 نئے جہاز 6سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کرے گا، 4 نئے طیارے آنے کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے کی تعداد 34ہوجائے گی۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایاکہ جولائی کے وسط میں پہلا ایئر بس 320 پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوگا، دوسرا طیارہ اگست میں شامل ہوجائے گا، مزید 2 طیارے اکتوبر اور دسمبر پی آئی اے کو مل جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کاروباری ضروریات کے مطابق نئے طیارے حاصل کررہی ہے، پی آئی اے بزنس پلان میں 8 سے زائد طیارے شامل کرنے کی منصوبہ بندی ہے، پی آئی اے کے ہوائی بیڑے میں بوئنگ 777 طیارے بھی شامل کیے جائیںگے۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے نے مسافر طیارے کو کارگو کے استعمال کی اجازت دے دی

واضح رہے کہ پی آئی اے نے ائیر سفاری پرواز بھی شروع کردی ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 13 ممالک کی شہریت کے حامل 91 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی ۔

وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر بھی ذاتی حیثیت میں پی آئی اے کی پہلی ائیر سفاری پرواز میں سفر کرنے والے سیاحوں میں شامل ہو گئے جو پاکستان کے خوبصورت مقامات کی سیر کریں گے۔

قومی ائیر لائن کی یہ پروازحماد اظہر سمیت 13 ممالک سے آئے ہوئے 91 سیاحوں کو کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک اور دُنیا کے بلند ترین گلیشئر کی سیر کرائے گی۔

Related Posts