کراچی:قومی ایئرلائن(پی آئی اے)نے جشن آزادی کے موقع پر کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 25فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔
کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے خوش خبری ہے کہ اب انہیں کرایوں میں پچیس فیصد رعایت دی جائے گی، قومی ایئرلائن نے ماہ آزادی کی مناسبت سے یہ اہم اعلان کیا اور اس خصوصی آفر کی مدت بھی بتا دی۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق ٹورنٹو سے آنے والے مسافروں کو یہ سہولت 15اگست تک میسر رہے گی۔وہ شہری جو کینیڈیا سے پاکستان آنے کی خواہش رکھتے ہیں وہ 15 اگست تک اس خصوصی آفر سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن میں نرمی، سندھ میں کاروبار کے اوقات کار رات 8 بجے تک کردیئے گئے