پاکستان میں پٹرول دیگر ممالک کی نسبت آج بھی سستا ہے، وفاقی وزیر علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2023میں پی ٹی آئی سندھ میں حکومت بنائے گی،علی زیدی
2023میں پی ٹی آئی سندھ میں حکومت بنائے گی،علی زیدی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان آج بھی سب سے سستا پیٹرول فروخت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے، دیگر ممالک میں پٹرول کی قیمت ہم سے زیادہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ پٹرول کی 30 ستمبر کی قیمت پوری دنیا کی ہمارے سامنے ہے، جس کے مطابق پاکستان دنیا کے سستے ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے دنیا بھر میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ شیئر کیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قیمت 0.75 ڈالر فی لیٹر ہے۔ برطانیہ میں پٹرول 1.87 ڈالر فی لیٹر اور روس میں 0.68 ڈالر فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر علی زیدی کے مطابق کینیڈا میں پٹرول 1.22 ڈالر ، امریکہ میں 0.93 ، برازیل میں 1.13 ، یوراگوئے میں 1.64 ، سعودی عرب میں 0.62 ، بھارت میں 1.38 اور چین میں 1.17 ڈالر فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کئی علاقائی ممالک کے مقابلے میں اب بھی کم ہیں۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت صرف 2 سے 2.5 روپے پٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے اس کے باوجود کہ ہم نے 600 ارب روپے ریونیو حاصل کرلیا ہے۔

Related Posts