عوام کورونا وباء کی روک تھام کے لئے قواعد وضوابط کو سمجھیں۔ صدر مملکت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام کورونا وباء کی روک تھام کے لئے قواعد وضوابط کو سمجھیں: صدر مملکت
عوام کورونا وباء کی روک تھام کے لئے قواعد وضوابط کو سمجھیں: صدر مملکت

اسلام آباد: صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وباء کی روک تھام کے لئے قواعد وضوابط کو سمجھیں اور ان پر عمل کریں۔ جس طرح وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اس وائرس کو جان بوجھ کر نہیں پھیلایا گیا۔

صدر مملکت نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے اکانومسٹ میں شائع ہونے والی ایک جائزہ رپورٹ کا حوالہ دیا، جس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ پاکستانی دنیا میں اس بات پر زیادہ یقین رکھتے ہیں کہ اس وباء کو جان بوجھ کر نہیں پھیلایا گیا۔

واضح رہے کہ اس سال مارچ میں لیے گئے جائزے میں 72 فیصد پاکستانیوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی فوج نے جان بوجھ کر وائرس نہیں پھیلایا بلکہ یہ قدرتی طور پر پیدا ہوا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اگر ہم حقائق پر یقین رکھتے ہیں تو ہمیں قواعد وضوابط پر یقین رکھنا اور ان پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔تاکہ ہم خود اوراپنے عزیزوں کو اس وباء سے بچا سکیں۔

Related Posts