کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا
کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت کپتان بابر اعظم کو سونپ دی گئی۔

نئے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ  میں سرفراز احمد کی جگہ اعظم خان کو شامل کیا گیا ہے۔ آصف علی اور خوشدل شاہ کی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی ہو گئی۔15 رکنی اسکواڈ میں 5 بیٹسمین، 4آل راؤنڈرز، 2 وکٹ کیپرز اور 4 فاسٹ باؤلرز شامل ہیں۔

قومی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، شاہین آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں۔

قومی اسکواڈ کے ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں جو ٹیم کا حصہ بن کر نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ بنیں گے۔ دونوں ممالک کے خلاف کرکٹ اور ورلڈ کپ میں یہی اسکواڈ فعال رہے گا۔

اس حوالے سے چیف سلیکٹر محمد وسیم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کی کارکردگی کی جگہ ان کے تجربے کو اہمیت دی گئی۔قومی اسکواڈ میں بہتر کھلاڑی رکھے گئے ہیں، کسی کھلاڑی کو شامل نہ کرنا آسان فیصلہ نہیں ہے۔ 

چیف سیلیکٹر نے کہا کہ اعظم خان اور سرفراز کو پہلے بھی موقع دیتے رہے ہیں۔صرف 2 یا 3 بار پرفارمنس دینے پر کسی کو جج کرنا درست نہیں۔ ملٹی ٹاسکنگ کھلاڑی زیادہ اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ ٹیم میں کمی نہیں تاہم کھلاڑی پر ورلڈ کپ کا پریشر ہوگا۔

ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی میزبانی کیلئے تیار ہے جو رواں ماہ 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی اور قومی ٹیم کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی جس میں دونوں طرف جیت کے امکانات روشن ہیں۔

بعد ازاں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچے گی اور میزبان پاکستان کے خلاف 13 اور 14 اکتوبر کے روز ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی میچز سے قبل بھرپور پریکٹس کریں گے اور شاندار کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا شیڈول تیار، کھلاڑیوں کا اعلان جلد متوقع

Related Posts