پاوری گرل دنانیر مبین کی سالگرہ، شوبز شخصیات شریک ہوئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاوری گرل دنانیر مبین کی سالگرہ، شوبز شخصیات شریک ہوئیں
پاوری گرل دنانیر مبین کی سالگرہ، شوبز شخصیات شریک ہوئیں

کراچی: پاوری گرل کے نام سے شہرت پانے والی دنانیر مبین نے اپنے قریبی دوستوں شوبز انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی ہے۔

سوشل میڈیا پر دنانیر مبین کی سالگرہ کی تقریب سے مختلف تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دنانیر کی تقریب کے لیے نارنجی، سفید اور پیلے رنگ کی تھیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shazia Wajahat (@shaziawajahat)

پاوری گرل دنانیر اپنی سالگرہ کے موقع پر ہلکے ہرے رنگ کا ایک لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں، جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

سالگرہ کی اس تقریب کی ویڈیوز میں پہلے دنانیر کو سالگرہ کا کیک کاٹتے اور پھر دوستوں کے ساتھ میوزک سے لطف اندوز ہوتے اور گانے گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پاوری گرل کی سالگرہ کی اس تقریب کو پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکاروں نے اپنی موجوگی سے چار چاند لگا دیئے۔

مزید پڑھیں: طلحہ انجم کو کنسرٹ میں موجود کسی شخص نے بوتل دے ماری

سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے والے اداکاروں میں شہزاد شیخ، سائرہ یوسف، یمنٰی زیدی، یشما گِل اور دیگر شامل ہیں۔

Related Posts