ٹوکیو:پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں میں گولڈ میڈل جیت کر طلائی تمغہ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
حیدر علی نے پانچویں باری میں 55اعشاریہ 26کی تھرو کیساتھ گولڈ میڈل جیتا، حیدر علی پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔
Pakistan has won the Gold medal 🥇. Mubarik to the nation . Unbelievable throw at 55 .26 . After a wobbly start what an incredible end. Pakistan’s first ever GOLD in Paralympic Games Tokyo. pic.twitter.com/i4TiMirYSW
— Paralympic Pakistan (@PakParalympic) September 3, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جاپان میں ہونیوالی ٹوکیو اولمپکس 2020میں کوئی پاکستانی کھلاڑی تمغہ حاصل نہیں کرسکا تھا جس پر پی ایس بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے ٹوکیو اولمپکس میں کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار پی او اے کو قرار دیاتھا۔
مزید پڑھیں:اولمپکس میں بدترین کارکردگی، کیا بجٹ اور وسائل کی کمی کاجواز درست ہے ؟