پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمومالی سال 2021ء میں 5اعشاریہ 37 فیصد تک پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan’s GDP growth revised to 5.37% in FY21

اسلام آباد:تجارت اور زراعت میں اضافے کے باعث پاکستان کی ترقی کی رفتار تیز ،مالی سال 2021ء میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 5اعشاریہ 37 فیصد ہوگئی۔

معاشی اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح 5اعشاریہ 37 فیصد رہی ہےجبکہ صنعت وزراعت میں 7اعشاریہ 8 فیصد گروتھ ہوئی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرحماد اظہر کاکہنا ہے کہ سابقہ حکومت ایکسپورٹس میں خاطرخواہ اضافہ نہ کرسکی، ہم نے تیسرے مالی سال اتنی گروتھ حاصل کرلی ہے۔ملکی معاشی گروتھ وسیع بنیاد پر ہوئی ہے، اگلے 10 سال میں نوکریاں پیدا کرنے کا تناسب اعلیٰ سطح پر ہوگا۔

مزید پڑھیں:بڑھتی آبادی، روزگار اور مہنگائی کا چیلنج

حماد اظہر نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ریکارڈ تجارتی خسارہ ملا، ترسیلات زر اور برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، تجارت اور زراعت میں اضافہ ہوا ہے، صنعت میں 7.8 فیصد گروتھ ہوئی، عالمی ادارے رپورٹ دے رہےہیں کہ پاکستان کی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ موجودہ حکومت کو ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملا، مہنگائی کا تنخواہ دار طبقے پر بہت زیادہ اثر آیا ہے، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔

وزیر توانائی نے کہا کہ صنعت میں 7.8 فیصد اور خدمات میں 5 فیصد اضافہ ہوا، گردشی قرضے میں دو گنا کرایہ ادا کررہے ہیں، 400 ارب روپے کی بجائے 800ارب روپے دے رہے ہیں، گردشی قرضہ بھی نیچے آنا شروع ہوگیا ہے۔

Related Posts