ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو پوری دنیا میں سراہا گیا، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan’s efforts to fight climate change appreciated worldwide: PM

ہری پور: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان 5 جون کو ’’ عالمی یوم ماحولیات ‘‘ کی میزبانی کرے گا اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی نمائش کرے گا۔

بلین ٹری سونامی پروگرام کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ اس بات کا اعتراف بھی ہے کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جو عالمی حدت کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان بدقسمتی سے ان دس ممالک میں شامل ہے جنہیں موسمیاتی تبدیلیوں کا سب سے زیادہ خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلیشیروں کا تیزی سے پگھلنا پاکستان کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو ایک بہتر اور محفوظ مستقبل کی فراہمی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 5 جون کو موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کی سربراہی کریں گے ،گذشتہ سال عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر چین عالمی سربراہی اجلاس کا میزبان تھا۔

وزیر اعظم عمران خان ماحولیات سے متعلق عالمی سربراہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ، پوپ فرانسس اور جرمن چانسلر سمیت اہم رہنماء شرکت کرینگے۔

Related Posts