ڈھاکہ: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ کھیلنے والی قومی ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا جو مختصر فارمیٹ کے میچ میں بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ سمیت ہر شعبے میں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آئندہ روز جمعہ کے دن شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے میچ کا آغاز ہوجائے گا۔
پی ایس ایل کی ٹائٹل اسپانسرشپ 2025 تک ایچ بی ایل کے حوالے
شعیب اختر کی ویڈیو پر شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا