پاکستانی ڈاکٹرز کا کابل میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد، 3،764 مریضوں کا معائنہ کیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی ڈاکٹرز کا کابل میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد، 3،764 مریضوں کا معائنہ کیا
پاکستانی ڈاکٹرز کا کابل میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد، 3،764 مریضوں کا معائنہ کیا

اسلام آباد: پاکستانی ماہرین امراض چشم کی ایک ٹیم نے کابل کے ایک ہسپتال میں چار روزہ مفت آئی کیمپ میں مجموعی طور پر3,764 افغان مریضوں کا معائنہ کیا۔

گزشتہ ہفتےفری آئی کیمپ کا انعقاد پاکستانی ڈاکٹروں کی 11 رکنی ٹیم نے پاک افغان تعاون فورم، الخدمت فاؤنڈیشن اور افغان وزارت صحت عامہ کے اشتراک سے کیا تھا۔

افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے طبی کیمپ کا افتتاح کیا اور منتظمین کے اس اقدام کو سراہا۔

اس کیمپ میں پاکستانی ڈاکٹروں نے مجموعی طور پر 516 آپریشن کئے جس میں 482 فاکو سرجری، 22 آکولوپلاسٹک سرجریز اور 12 وٹریورٹینل سرجریز شامل ہیں۔ جنگ زدہ ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے مریضوں نے بغیر کسی معاوضے کے معیاری طبی سہولت سے استفادہ کیا۔

نور ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر ظاہر گل زدران نے منتظمین کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی ڈاکٹر زمریضوں کے علاج کے لیےطبی آلات بھی ساتھ لائے ، جن کی مالیت تقریباً ایک کروڑ ڈالر ہے۔ ڈاکٹرزدران نے کہا کہ یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستانی ڈاکٹروں نے افغان مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے نور ہسپتال کا دورہ کیا۔

Related Posts