ابوظہبی: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نمیبیا کے خلاف ٹی 20 میچ میں فتح اور سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد نمیبیا کے ڈریسنگ روم میں پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے میچ جیتنے کے بعد اعلیٰ اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمیبیا کے ڈریسنگ روم کا دورہ کیا اور مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نمیبیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
ٹی 20ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کی ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے نمیبیا کے ڈریسنگ روم کے دورے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم نے مخالف ٹیم کو مبارکباد دینے کیلئے دورہ کیا۔
#SpiritofCricket – Pakistan team visited Namibia dressing room to congratulate them on their journey in the @T20WorldCup#WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/4PQwfn3PII
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 2, 2021
نمیبیا کی کرکٹ ٹیم نے پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا ہے جس پر پاکستان کے کھلاڑیوں، بیٹسمین اور بالرز نے مخالف کرکٹرز کو مبارکباد پیش کی، گلے لگایا اور تالیاں بجا کر خیر مقدم کیا۔
پاکستانی کرکٹرز نے نمیبیا کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے انہیں گلے لگایا اور مصافحہ کیا۔ گروپ 2 میں نمیبیا نے اب تک 3 میچز کھیلے اور 1 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
گروپ 2 میں چوتھے نمبر پر موجود نمیبیا کی ٹیم نے گروپ کی اول درجے کی ٹیم پاکستان کا بھرپور مقابلہ کیا اور 190 رنز کا طویل پہاڑ سامنے دیکھتے ہوئے 144 رنز اسکور کیے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے مقابلے میں نمیبیا کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 144 رنز بنا کر 45 رنز کے فرق سے شکست کھا گئی تاہم بہترین کرکٹ سے شائقین کے دل جیتنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔