کراچی:پاکستانی اداکارہ زوہا رحمان ایپل ٹی وی پلس پر چلنے والے ایپک سائنس فکشن ٹیلی ویژن سیریز ”فاؤنڈیشن ”میں نظر آئیں گی۔
یہ شو مقبول آئزک عاصموف فاونڈیشن کی کتابوں سے ماخوذ ہے، جس میں زوہا رحمان Onelle کے کردار میں نظر آئیں گی، یہ ایک سپاہی ہے جو ہنٹریس کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے، اس سے قبل یہ کردار Kubbra Sait نے ادا کیا ہے۔
اپنے کردار سے متعلق زوہا رحمان کا کہنا تھاکہ میں فاونڈیشن کی کتابوں کی پہلے ہی بہت بڑی پرستار ہوں، اور اس سیریز کا حصہ بننا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، زوہان نے بتایا کہ ان کا کردار اس ڈرامے میں بہت ہی دلچسپ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس ڈرامے میں بطور اونیلے میرا کردارٹرمینس پر حملہ کرنے کی کوشش کے دوران پکڑے گئے وارڈن سالور کی حفاظت کرنا ہے،اور اس میں مجھے ہر وہ چیز پسند ہے جس کا تعلق سائنس فکشن ہے لہٰذا میں اس شو کو لیکر بہت پرجوش ہوں۔
فاونڈیشن Davis S Goyer اورJosh Friedmanکی تخلیق ہے، جو اپیل ٹی وی پلس پر 24ستمبر کو دکھائی گئی اور یہ سلسلہ بندی کے لیے دستیاب ہے، سیریزکو پہلے ہی دوسرے سیزن کے لیے تیارکیا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں:مہوش حیات نے طویل عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں نہ آنے کی وجہ بتادی