پاکستان کا افغان طالبان کی جانب سے عید پرجنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pak summons Indian envoy, lodges strong protest over ceasefire violations

اسلام آباد: پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر افغان طالبان اور حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ اپنے افغان بھائیوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ہم ایک پرامن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان کی دعا کرتے ہیں۔

عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان عید الفطر کے موقع پر جنگ بندی سے متعلق طالبان اور افغان حکومت کے اعلانات کا خیرمقدم کرتا ہے۔

اس سے قبل طالبان نے عید کے موقع پر افغان حکومت کے ساتھ آج سے تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:عید الفطر کے موقع پر افغان طالبان کا 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان

دریں اثنا صدر اشرف غنی نے طالبان کی پیش کش کا خیرمقدم کیا ہے اور اپنی افواج کو بھی اس کی تعمیل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ افغانستان میں امریکی مندوب نے اس معاہدے کوایک اہم موقع قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔

Related Posts