ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا فیصلہ کن میچ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا فیصلہ کن میچ آج ہوگا
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا فیصلہ کن میچ آج ہوگا

قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا فیصلہ کن میچ میزبان انگلینڈ کے خلاف آج کھیلے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1، 1 میچ سے برابر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔ اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

قبل ازیں تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 1، 1 سے برابر رہی۔ آخری میچ میزبان ٹیم انگلینڈ نے 45 رنز سے جیت کر سیریز برابر کی تھی جبکہ پہلا میچ پاکستان نے جیتا۔

سیریز کے دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم 200 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں قومی کرکٹ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 155رنز بنا سکی۔

اس سے قبل پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم 233 رنز کا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی۔

انگلینڈ کی پوری ٹیم 20ویں اوور کی دوسری گیند تک 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بابر اعظم نے 49 گیندوں پر 85 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان نے 41 گیندوں کا سامنا کرکے 63رنز اسکور کیے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل لیڈز میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 45رنز کے اسکور سے ہرا کر سیریز کو 1-1سے برابر کردیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا گیا جہاں پہلی اننگز میں انگلش ٹیم نے قومی ٹیم کو 201 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر155 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دیدی

Related Posts