ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل، پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل، پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ آج ہوگا
ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل، پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ آج ہوگا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقابلِ شکست ثابت ہونے والی قومی کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا ایک دوسرے سے سیمی فائنل میچ میں آج ٹکرائیں گے جبکہ گرین شرٹس نے کینگروز کو شکست دینے کی ٹھان لی۔

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے تاہم سیمی فائنل سے قبل پاکستان کے 2 کھلاڑی فلو کا شکار ہو گئے۔ گزشتہ میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد رضوان اور شعیب ملک نے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

پاکستان کے دو اہم کھلاڑی بیمار، شرکت مشکوک ہوگئی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ انگلینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

ہمارا مومنٹم شروع سے بنا ہوا ہے، ہم یہاں جیت کیلئے ہیں، ایرون فنچ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شعیب ملک اور محمد رضوان کو آسٹریلیا کے خلاف اسکواڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ میڈیکل چیک اپ کے بعد ہوگا جبکہ قومی کرکٹ ٹیم 2010 کے سیمی فائنل کا بدلہ چکانے کیلئے تیار ہوگئی۔

قبل ازیں 2010 کے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کے دوران آسٹریلیا پاکستانی ٹیم کو شکست دے چکا ہے۔ مائیکل ہسی نے 24 گیندوں پر 60 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔

آج ہونے والا سیمی فائنل ٹی 20 ورلڈ کپ کے کل 45 میں سے 44واں میچ ہے جس سے فائنل میں نیوزی لینڈ کا سامنا کرنے والی ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا سیمی فائنل میں پاکستان کو ہراچکا جس کا نفسیاتی دباؤ ہوسکتا ہے تاہم اب تک ناقابلِ شکست ہونے کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کے امکانات 51 فیصد جبکہ آسٹریلیا کے 49فیصد ہیں۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جانے والا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے شروع ہوگا۔ ماہرین کے مطابق آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔

 

Related Posts