پاکستان علاقائی امن کے لیے ایس سی او کے ساتھ کام کرے گا، چیئرمین جے سی ایس سی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان علاقائی امن کے لیے ایس سی او کے ساتھ کام کرے گا، چیئرمین جے سی ایس سی
پاکستان علاقائی امن کے لیے ایس سی او کے ساتھ کام کرے گا، چیئرمین جے سی ایس سی

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (جے سی ایس سی) جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن ، ترقی اور استحکام کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ندیم رضا نے ایس سی او ممالک کے زیراہتمام “مشق امن مشن 2021” پیشہ وارانہ جائزہ لینے کے لیے روس کا دورہ کیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جے سی ایس سی نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے اجلاس میں بھی شرکت کی، جہاں فورم نے افغانستان کی صورتحال پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی اور خطے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دنیا کے مختلف علاقوں میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین جے سی ایس سی نے عالمی امن کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی بے مثال شراکت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیوں پر بھی روشنی ڈالی۔

جنرل ندیم رضا نے کہا کہ افغانستان میں امن ایک اجتماعی ذمہ داری ہے اور پورے خطے کو اس امن کے ثمرات حاصل ہوں گے۔

اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے چیف آف جنرل اسٹاف ، روسی فیڈریشن کے جنرل ویلری وی گیراسیموف اور چیف آف جوائنٹ اسٹاف ، پی ایل اے چین کے جنرل لی زوچینگ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔

چیئرمین جے سی ایس سی نے کہا کہ پاکستان روس اور چین کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ یہ ممالک بہتر تعاون کے ذریعے بامعنی اور طویل مدتی اسٹریٹجک تعلقات استوار کرسکتے ہیں۔

“مشق امن مشن 2021” کی اختتامی تقریب روس کے اورین برگ ریجن کے علاقے ڈونگز ٹریننگ ایریا میں منعقد ہوئی تھیں۔

سینٹرل ملٹری ڈسٹرکٹ روس کے کمانڈر کرنل جنرل الیگزینڈر لیپین اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایس سی او کے تمام رکن ممالک کے فوجیوں نے مشقوں میں حصہ لیا اور ایک دوسرے کے تجربات شیئر کیے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز اور ن لیگ کے ایم پی ایز جعلی ویکسینیشن اندراج میں ملوث ہیں، شہباز گِل کا دعویٰ

Related Posts