پاکستان ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کرے گا ،اے سی سی کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کرے گا ،اے سی سی کا اعلان
پاکستان ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کرے گا ،اے سی سی کا اعلان

دبئی: کرکٹ شائقین کے لیے ایک بڑی خوشخبری، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے اپنے دبئی میں منعقدہ اجلاس میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کرے گا۔

ون ڈے فارمیٹ پر کھیلا جانے والا یہ ٹورنامنٹ اگلے سال سری لنکا میں ٹی 20 ایشیا کپ کے بعد کھیلا جائے گا۔

اے سی سی کے اجلاس کی صدارت جے شاہ نے کی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ایونٹ کی میزبانی کی باری اس مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں 

قومی ٹیم 2009ء کی طرح دوبارہ چمپئن بن سکتی ہے، شاہد آفریدی

پی سی بی نے وسیم اکرم کی پہلی ہیٹ ٹرک کی یادوں کودوبارہ تازہ کردیا

جے شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حالیہ دنوں میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ غیرجانبدارانہ مقام پر ایونٹ کی میزبانی نہیں کرے گا اور اگر میزبانی کرے گا تو صرف پاکستان میں کرے گا۔

یہ فیصلہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اس اعلان کے چند گھنٹوں کے بعد کیا ہے جس میں ساروو گنگولی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین (پی سی بی) رمیز راجہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی تھی۔

پی سی بی کے چیئرمین اور بی سی سی آئی کے صدر نے جمعہ کو ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات کے دوران رمیز راجہ اور ساروو گنگولی دونوں نے مشترکہ دلچسپی کے کئی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں بورڈز کے سربراہوں کے درمیان غیر رسمی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جبکہ دونوں نے ایشیائی بلاک کی بحالی اور باہمی کرکٹ کھیلنے پر تبادلہ خیال کیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان 24 اکتوبر کو دبئی میں آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے مدمقابل ہو گا۔

Related Posts