جونیئر ہاکی ایشیاکپ، پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صلالہ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے عبدالرحمٰن نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گول اسکور کیے۔

ملائیشیا کے پیرابو تنگراجا نے 21 ویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی ، 42 ویں منٹ میں پاکستان کے محمد صفیان نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

44 ویں منٹ میں عبدالرحمٰن نے پاکستان کو برتری دلائی، اگلے منٹ ملائیشیا نے مقابلہ برابر کیا، 47 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے فیلڈ گول کرکے پاکستان کو پھر برتری دلادی۔

یہ بھی پڑھیں:

بابراعظم نے محمد رضوان کے ہمراہ پڑھائی کرنیکی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

عبدالرحمٰن نے 48 ویں اور 51 ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کی برتری مستحکم کی، 58 ویں منٹ میں ارباز احمد نے گول کرکے اسکور پاکستان کے حق میں 2-6 کردیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے مسلسل تیسری اور مجموعی طور پر ساتویں بار ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

Related Posts