نیویارک : پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور بے نامی قبروں کا معاملہ ایک بار پھر اقوامِ متحدہ میں اٹھا دیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں جبری لاپتہ افراد اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے معاوضوں کی فراہمی پر زور دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب صائمہ سلیم نے ورکنگ گروپ کے مکالمے میں بھارتی مظالم بے نقاب کر دیئے۔
نیو یارک میں جبری گمشدگیوں کے بارے میں ورکنگ گروپ کے مکالمے کے دوران پاکستانی مندوب صائمہ سلیم نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چند سال کے دوران مقبوضہ وادی میں جبری گمشدہ افراد کی متعدد قبریں ملی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
احتجاج کرنے والے قانون ہاتھ میں لیں گے تو مسئلہ ہوگا، شیخ رشید
رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کی ویڈیو ریلیز، وزیر اعظم کا خراجِ تحسین