میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندرمیں پھنسی کشتی میں سوار 15ماہی گیروں کوبچا لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Maritime Security Agency rescues 15 fishermens

کراچی :میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندرمیں فنی خرابی کے باعث پھنسی ہوئی کشتی میں سوار 15ماہی گیروں کی جان بچاکر انہیں باحفاظت پسنی ہاربر پہنچادیا ۔

ایچ کیو پی ایم ایس اے میں موجود میری ٹائم ریسکیو کوآرڈی نیشن سینٹر کواطلاع موصول ہوئی کہ ال ندیمی نامی ماہی گیر کشتی جو سر بندر سے شکار کے لئے نکلی تھی وہ 12گھنٹے سے پسنی کے قریب کھلے سمندر میں فنی خرابی کی وجہ سے پھنسی ہوئی ہے۔

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے اپنے جہاز کوفوری مدد کے لئے روانہ کیا جس نے موقع پر پہنچ کرکشتی کو مدد فراہم کی اور کشتی میں سوار 15ماہی گیروں کی جان بچائی اور ان کو طبی امداد بھی فراہم کی۔

مزید پڑھیں:نیول چیف کا دورۂ گوادر، بحریہ کے میرینز ٹریننگ سینٹر کے نئے سیٹ اپ کا افتتاح

بعد ازاں کشتی کو باحفاظت پسنی ہاربر کے قریب پہنچا دیا گیا ،پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ محدود وسائل ہونے کے باوجود اپنے ماہی گیر بھائیوں کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے ۔

Related Posts