اُمیدہے کل اجلاس میں افغانستان سے متعلق شرکاء فیصلہ مثبت ہوگا،وزیرخارجہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اوآئی سی اجلاس کے انتظامات کاجائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں معاشی مسائل کے اثرات دنیا پر پڑ رہے ہیں ،اس لیے مجھے امیدہے کہ کل اجلاس میں شریک تمام شرکاء کافیصلہ مثبت ہوگا۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان شروع سے کہہ رہا تھا کہ افغانستان کی صورتحال نازک اور قابل غور ہے، وہاں انسانی بحران زیادہ ہواتو اس سے پوراخطہ متاثرہوگا،ہمیں خوشی ہےکہ پاکستان جو باور کروانا چاہتا تھا اسے آج پزیرائی مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ دنیا افغانستان کی طرف توجہ مبذول کرےاس لئے آج پاکستان کے ساتھ بہت سی آوازیں شامل ہیں، جس کے بعدامریکی کانگریس کے اراکین نےبھی اپنے وزیر خارجہ کو خط لکھا اورکہاافغانستان میں انسانی بحران کو روکنا ہماری ذمہ داری ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کاکہناتھاکہ افغانستان پر دنیا نے سرمایہ کاری کی ہے جوڈوب رہی ہےاس لیے دنیاکوچاہیے کہ وہ اس معاملے میں غفلت کا مظاہرہ نہ کرے کیونکہ اگربروقت اقدامات نہ کیےتو افغانستان سمیت پور ے خطے میں امن واستحکام پیداہوسکتاہے۔

وزیرخارجہ نئے کہاافغانستان میں صورتحال مزیدبگڑی توپڑوسی ممالک اورپورایورپ بھی اس سے بہت زیادہ متاثرہوگا، اس لیےچاہتےہیں کہ افغانستان میں امن کی فضاقائم جوتاکہ وہ افغان مہاجرین جو اس وقت پاکستان میں موجود ہیں وہ بھی واپس اپنے ملک جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس کل ہوگا، وفود کی آمد شروع

دوسری جانب انہوں نے مزیدکہاکہ وزیراعظم عمران خان افغانستان میں امن و استحکام کی کوشش کر رہے ہیں جس کاسب سے بڑاکارنامہ کل ہونےوالا (اوآئی سی ) کا اجلاس ہے،جس پرہمیں پوری امیدہےکہ اہم اپنے مقصدمیں کامیاب ہونگے۔

Related Posts