راولپنڈی: جشن آزادی سے قبل ایک اور خوش خبری، پاکستان نے زمین سے زمین پرمارکرنے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل ’غزنوی‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
آئی ایس پی آرکے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل ’غزنوی‘ کا کامیاب تجربہ کیا۔ بیلسٹک میزائل غزنوی زمین سے زمین پرمارکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Pakistan today conducted a training launch of surface to surface ballistic #missile #Ghaznavi. The successful training launch was aimed at ensuring operational readiness of Army Strategic Forces Command, besides re-validating technical parameters of the weapon system. pic.twitter.com/6wMxvotmWt
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 12, 2021
آئی ایس پی آرکے بیان کے مطابق تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسزکمانڈ کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا تھا۔ کامیاب تجربے سے ویپن سسٹم کے تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق بھی کی گئی۔
مزید پڑھیں: افغانستان کا امن خطے کے امن کے لیے ناگزیر ہے، آرمی چیف