ابو ظہبی: پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف زبردست کھیل پیش کرکے شاندار کامیابی کی، اور گروپ2 میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
قومی ٹیم سپر 12 مرحلے میں مسلسل 5 میچز جیت کر رواں ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم بھی بن گئی۔آج کے میچ میں کپتان بابر اعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
ورلڈ کپ کے شیڈول کے حساب سے پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو شام 7 بجے ابوظبی میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 11 نومبر کو شام 7 بجے دبئی میں ہوگا۔
ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے حساب سے گروپ 1 کی پہلی پوزیشن والی ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے سیمی فائنل میچ کھیلے گی اور گروپ 2 کی پہلی پوزیشن کی ٹیم گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے سیمی فائنل کھیلے گی۔
یاد رہے کہ گروپ 1 میں انگلینڈ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ گروپ 2 میں پاکستان پہلے اور نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر ہے، اس لیے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ٹیمیں 10 نومبر کو پہلے سیمی فائنل جبکہ پاکستان دوسرے سیمی فائنل میں 11 نومبر کو آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگا۔
مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: محمد رضوان ایک اور عالمی ریکارڈ بنا نے میں کامیاب