پاک فوج تربیت یافتہ ہے، کسی بھی چیلنج سے نمٹ سکتی ہے،آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج تربیت یافتہ ہے، کسی بھی چیلنج سے نمٹ سکتی ہے،آرمی چیف
پاک فوج تربیت یافتہ ہے، کسی بھی چیلنج سے نمٹ سکتی ہے،آرمی چیف

ملتان:سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ ملتان کا دورہ کیا۔جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں، تربیت، پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے کوٹ عبدالحکیم میں فوجی مشقوں کا معائنہ کیااور جوانوں کے جوش و جذبہ اور پیشہ وارانہ معیار کو سراہا۔

اس موقع پرآرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج تربیت یافتہ اور جنگی امور کا تجربہ رکھنے والی فوج ہے جوکسی بھی چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے،چینلنجز کے باوجود روایتی جنگی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں،انھوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس تربیت یافتہ فوج ہی ملک کا دفاع کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاک فوج مادرِ وطن کی خودمختاری کے دفاع کیلئے پرعزم ہے۔آرمی چیف

سپہ سالار نے مزید کہا کہ انٹیلیجنس، سرویلنس اور ریکانیسنس، ایئر ڈیفنس، سائبر اور میکانائزیشن پر توجہ مرکوز ہے۔ تمام تر چیلنجز کے باوجود ہماری توجہ روایتی صلاحیتوں پر مرکوز ہے۔

Related Posts