پاک آرمی کا چولستان کے دوردراز علاقوں میں مفت آئی کمیپ کا انعقاد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک آرمی کا چولستان کے دوردراز علاقوں میں مفت آئی کمیپ کا انعقاد
پاک آرمی کا چولستان کے دوردراز علاقوں میں مفت آئی کمیپ کا انعقاد

راولپنڈی: کور کمانڈر بہاولپور لیفٹننٹ جنرل خالد ضیاء کی خصوصی ہدایت پر پاک آرمی نے چولستان کے دور دراز علاقوں میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق طبی کیمپ میں چولستان کے 12 ہزار افراد کو مفت طبی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ طبی سہولیات کے لیے آرمی کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں 

مہنگائی کا سونامی، حکومت اپنی نااہلی کی قیمت عوام سے وصول کررہی ہے، بلاول بھٹو

نیب میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے میں کیوں ناکام ہو رہا ہے؟

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کے کیمپ میں مریضوں کے تشخیص و علاج کے لیے مفت سہولت فراہم کی گئی۔ لیزر آئی سے موتیے کے مفت آپریشنز کیے گئے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ضرورت مند مریضوں کو مفت چشمے اور دوائیاں بھی فراہم کی گئیں۔ کور کمانڈر بہالپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے بھی آئی کیمپ کا دورہ کیا۔ خالد ضیاء نے زیادہ سے زیادہ مریضوں کو کیمپ سے مستفید کرنے کی ہدایت کی۔

کمانڈر کور بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء کا کہنا تھا کہ چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں عوام کی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کا مربوط منصوبہ تیار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پاکستان آرمی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے تعاون سے چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے سر گرم ہیں۔

Related Posts