ڈھاکا:پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان دوسرےٹیسٹ کےچوتھےدن بنگلادیش نے پہلی اننگزمیں 7 وکٹوں کےنقصان پر 76 زنزبنالیے۔
بنگلادیش کی ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنےکیلئے اب بھی مزید224 رنزدرکارہیں،پاکستان کی جانب سے پہلی اننگزمیں 4وکٹوں کےنقصان پر 300رنزپراننگزڈکلئیرکی گئی تھی۔
بنگلادیش کےخلاف کپتان بابراعظم ،اظہرعلی،محمدرضوان اورفوادعالم نےنصف سنچریاں اسکورکیں،محمد رضوان نے 53 اور فواد عالم نےناقابل شکست 50 رنز بنائے جبکہ کپتان بابراعظم 76،اظہر علي56، اور ابدعلي 39 رنزبناکرآؤٹ ہوئے،عبداللہ شفيق صرف 25رنزاسکورکرنےمیں کامیاب ہوئے۔
دوسری جانب ساجد خان نے 36 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جبکہ چوتھے روزبھی گيلي آؤٹ فيلڈ کے باعث مکمل اوورز کا کھيل نہيں ہوسکا۔