بھارت میں ڈینگی بخار کی وبا، یو پی سب سے زیادہ متاثر، 114 افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 95 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 95 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

نئی دہلی:کورونا وائرس کے بعد بھارت میں ڈینگی بخار کی وبا پھیل گئی ہے، جس سے ریاست اتر پردیش سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست بھر میں وبا کے باعث 88 بچوں سمیت 114 مریضوں کی جانیں جاچکی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوپی میں موسمی بخار، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز بڑھنے پر حکام تشویش میں مبتلا ہیں۔رپورٹ کے مطابق ڈینگی سے ریاست اتر پردیش سب سے زیادہ متاثر ہے۔

جہاں کئی اضلاع میں خاص طور پر بچوں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 14 ستمبر تک 88 بچوں سمیت 114 مریض وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔

ضلع فیروز آباد میں کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ جہاں 60 سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے بتایا کہ فیروز آباد ضلع میں زیادہ تر اموات ڈینگی ڈی دو وائرس کی وجہ سے ہوئی ہیں، جو ڈینگی کی مہلک ترین تبدیل شدہ قسم ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لئے ماسک پہنیں اور ویکسینیشن کرائیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

Related Posts