کراچی میں غیر قانونی تعمیرات اور قبضوں کیخلاف آپریشن، تجاوزات کا خاتمہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh High Court orders removal of encroachments from Anda Mor to Manghopir Road

کراچی:بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کا کراچی میں غیر قانونی تعمیرات اور قبضوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ کے ایم سی ٹیموں نے کلفٹن، نارتھ کراچی اور دیگر علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے محکمہ انسداد تجاوزات نے شہر کے 2 اضلاع میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف گزشتہ روز بڑی کارروائیاں کیں، کے ایم سی آپریشن کی نگرانی محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کررہے تھے۔

کے ایم سی ٹیموں نے ضلع جنوبی میں کلفٹن ہائپر اسٹار شاپنگ مال کے سامنے گرین بیلٹ اور سروس روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جبکہ ضلع وسطی میں نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں 2منٹ چورنگی، بلال ٹاؤن 5ہزار روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران دکانوں اور ہوٹل کے آگے بنائے گئے چبوترے، سیڑھیوں اور دیواریوں کو مسمار کردیا گیا، مختلف قسم کے کھانے پینے کے اسٹال، کیبن، ریڑھی، پتھارے، کرسیاں، میزیں اور تخت، لوہے کے تنور، گنے کے جوس کی مشینیں اور دیگر تجاوزات ضبط کرلی گئیں۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم کیساتھ علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، پولیس، رینجرز اور اینٹی انکروچمنٹ پولیس کے علاوہ سٹی وارڈنز، کے الیکٹرک، سوئی گیس اور دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی موجود تھیں۔

مزید پڑھیں:

کراچی میں نالہ متاثرین کو ماہانہ 15ہزار روپے دینے کا فیصلہ

ایم کیوایم نے کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کی حمایت کردی

اس سے قبل سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی اور سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی مظہر خان نے کچی آبادی کے آفس میں گجر نالہ اور اورنگی ٹان نالہ کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے۔

اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے کہاکہ گجر نالہ اور اورنگی ٹاؤن نالہ کے متاثرین میں چیک باقاعدگی سے تقسیم کئے جارہے ہیں تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی اور سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی مظہر خان ،محکمہ لینڈ اینٹی انکروچمنٹ کے افسران اور محکمہ کچی آبادی کے افسران کو گجر نالے پر تجاوزات کے خاتمے کو فائنل چیک اور ری چیک کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Related Posts