وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے واقعے پر بے حد افسوس ہے، قانون سے کوئی برتر نہیں جبکہ مشتعل ہجوم کا رویہ مجرمانہ تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ شب اپنے بیان میں معاونِ خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا کہ لاہور میں ہونے ولے پرتشدد واقعے میں 6 افراد اپنی جان سے گئے، واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے لاہور میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ حملے کانوٹس لے لیا
معاونِ خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا کہ اگر ہم اس واقعے کی کم سے کم الفاظ میں مذمت کرنا چاہیں تو یہ مجرمانہ اور شرمناک تھا، جبکہ 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر ہمیں شدید افسوس ہے۔
Sad to see all that went on in #Lahore today. NO-ONE stands above the law. 6 people losing their lives at hospital due to the mob behaviour is criminal.. and shameful to say the least !#PICunderattack
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) December 11, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس کے دوران صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے بیان میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فیاض چوہان کو تشدد کا نشانہ بنانا، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ انتہائی قابلِ مذمت ہے۔
مزید پڑھیں: مریضوں اور لواحقین کو ہراساں کرنا قابلِ افسوس ہے۔معاونِ خصوصی