لندن :براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر احتساب کے نام پر لگائے جانے والے الزامات پر معافی مانگ لی ہے۔
اثاثہ ریکوری فرم براڈ شیٹ کے سی ای او کاوے موسوی نے کرپشن کے الزامات پر مسلم لیگ ن کے سپریم لیڈر سے ویڈیو انٹرویو کے ذریعے معافی ہے۔
ان کا کہنا ہےکہ 21 سال کی تحقیقات کے بعد وہ واضح طور پر کہہ سکتے ہیں کہ نواز شریف یا ان کے خاندان کے کسی فرد کیخلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔
کاوے موسوی نے کہاکہ وہ دودہائیوں تک احتساب کے نام پر نوازشریف کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کا حصہ بننے پر شرمسار ہیں،ریکارڈ کی درستگی کے لئے معافی چاہتے ہیں کیونکہ دودہائیوں سے جاری براڈ شیٹ کی فرانزک تحقیقات کے دوران نواز شریف یا ان کی فیملی کے حوالے سے ’’ایک روپیہ‘‘ کی کرپشن کا معمولی ثبوت بھی نہیں ملا۔
یاد رہے کہ براڈ شیٹ نے 1999ء میں پرویز مشرف حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا تاکہ نواز شریف، بے نظیر بھٹو اور سول و فوجی پس منظر رکھنے والے سیکڑوں پاکستانیوں کی طرف سے مبینہ طور پر لوٹی گئی رقم کا پتہ چلا یا جا سکے۔
مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو مانسہرہ جلسے میں شرکت سے روک دیا