فارمولا 1 ریسنگ کار ویڈیو، بدقسمتی سے ندا یاسر نے انٹرویو سے قبل تحقیق نہیں کی۔شارق وقار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فارمولا 1 ریسنگ کار ویڈیو، بدقسمتی سے ندا یاسر نے انٹرویو سے قبل تحقیق نہیں کی۔شارق وقار
فارمولا 1 ریسنگ کار ویڈیو، بدقسمتی سے ندا یاسر نے انٹرویو سے قبل تحقیق نہیں کی۔شارق وقار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ندا یاسر کے شو میں مہمان بن کر آنے والے نسٹ یونیورسٹی کے شارق وقار نے ندا یاسر پر فارمولا 1 ریسنگ کار سے متعلق پروگرام میں بلا تحقیق انٹرویو لینے کا الزام عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر پر الزام ہے کہ انہوں نے فارمولا 1 ریسنگ کار کے متعلق انٹرویو کرنے کیلئے نسٹ یونیورسٹی سے 2 طلبہ کو تو بلا لیا، تاہم فارمولا 1 ریسنگ کار کیا ہوتی ہے؟ اس پر کوئی تحقیق نہیں کی۔

سوشل میڈیا پر حال ہی میں 2016 کے ایک پروگرام کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ندا یاسر نے عبدالعلیم اور محمد شارق وقار کا فارمولا 1 ریسنگ کار بنانے پر انٹرویو کیا۔ دونوں طلبہ نے امریکا میں ہونے والے ایک بین الاقوامی مقابلے کیلئے فارمولا 1 الیکٹرک کار بنائی تھی۔

انٹرویو کے دوران واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹی وی میزبان کو فارمولا 1 ریسنگ کار کے متعلق کچھ معلوم نہیں، ندا یاسر نوجوان مہمانوں سے مضحکہ خیز سوالات کرتی نظر آئیں۔ مثلاً فارمولا 1 میں اگر 1 فرد بیٹھ سکتا ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ایک چھوٹی کار ہے۔

مہمانوں نے ندا یاسر کو سمجھایا کہ فارمولا ایف 1 ایک ایسی ریسنگ کار ہوتی ہے جس میں تکنیکی اعتبار سے ایک ہی شخص بیٹھ سکتا ہے۔ ٹی وی میزبان پھر بھی یہ منطق نہیں سمجھیں اور کہنے لگیں کہ آپ نے ایک چھوٹی سی کار سے اپنا کام شروع کیا ہے جس میں صرف 1 ہی سیٹ ہے؟

اس حوالے سے محمد شارق وقار کا کہنا ہے کہ ندا یاسر نے بدقسمتی سے ہوم ورک اور تحقیق کیے بغیر فارمولا 1 ریسنگ کار پر ہمارا انٹرویو لیا۔ انہوں نے وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ پر بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے اور اسے توہین آمیز انداز میں پیش کرنے کی سختی سے مذمت کی۔

شارق وقار نے کہا کہ عوام کو پاکستان کی کامیابیوں پر بات کرنی چاہئے۔ فارمولا 1 ریسنگ کار پاکستان کے طلبہ نے بنائی جس کی تعریف کی جانی چاہئے تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے باعث اسے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ندا یاسر نے شو سے قبل تحقیق نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر کا تنازعہ: کیا مارننگ شوز کا معیار گر رہا ہے؟

Related Posts