اسلام آباد:نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بورڈ کی جانب سے اگلے سال ستمبر میں دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سے عین وقت پر سکیورٹی کا بہانہ بناکر بھاگنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سے رابطہ کیا ہے جس میں دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
دورہ پاکستان کے حوالے سے ذرائع کی جانب سے کہا گیا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اگلے سال ستمبر میں پاکستان آئے گی اور ون ڈے،ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی۔
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال سیریز کو اچانک ملتوی کیا تھا جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے نیوٹرل وینیو پر سیریز کا بولا تھا لیکن پی سی بی ہوم سیریز کیلئے ڈٹا رہا۔
مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی