آئی فون نے بچوں کو اخلاق باختہ تصاویر سے بچانے کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی فون میں بچوں کی نگرانی کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاریاں
آئی فون میں بچوں کی نگرانی کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاریاں

بچوں کو اخلاق باختہ اور حیا سوز تصاویر سے بچانے کیلئے آئی فون نے نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جو بچوں کی رضامندی کے ساتھ کام کرسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اسمارٹ فون کمپنی ایپل نے بچوں کو نامناسب مواد سے بچانے کیلئے نئے فیچر کی آزمائش کا آغاز کردیا۔ آئی او ایس 15.2 کانیا بیٹا ورژن نئے فیچر کے ساتھ سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیس بک کا استعمال کروڑوں صارفین پر منفی اثرات مرتب کرگیا، رپورٹ

اب آپ ٹوئٹر کے ذریعے بھی کما سکیں گے، اہم فیچر متعارف کرادیا گیا

نئے ورژن میں ایپل کمیونیکیشن سیفٹی کے نام سے متعارف کرایا گیا فیچر از خود کام نہیں کرتا بلکہ اس کیلئے صارفین کو فون کی سیٹنگز کرنا ہوں گی۔ فیچر کا مقصد بچوں کو مخربِ اخلاق مواد سے بچانا ہے۔

فیچر کے تحت نامناسب اور مخربِ اخلاق تصاویر خود بخود دھندلی ہوجائیں گی اور فون پر ایک پیغام آئے گا کہ تصویر دیکھنا آپ کی مرضی پر منحصر ہے لیکن آپ کے والدین آپ کی حفاظت کا جاننا چاہتے ہیں۔

اگست 2021 میں ایپل نے بچوں کی نگرانی سے متعلق نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا لیکن فیچر کی جزئیات میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بچوں کو نامناسب تصویر پر الرٹ کا اختیار دے دیا گیا۔

بچوں کو خود فیصلہ کرنا ہوگا کہ اگر کوئی تصویر نامناسب ہے تو اس پر الرٹ ارسال کیا جائے یا نہیں۔ فیچر کے ذریعے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن متاثر ہونے کا خدشہ نہیں تاہم تصاویر اسکین کرکے سنسر کی جاسکیں گی۔

Related Posts