اسلام آباد: پیٹرول ڈیلرز نے ہڑتال کی دھمکی دے دی جس کے بعد ملک بھر میں پیٹرول کے نئے بحران کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں پیٹرول کے بحران کا خدشہ ہے۔ پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25نومبر کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، وزیر اعظم کا اشارہ
پیٹرول کے بعد ملک میں بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کرنے کی منظوری
ترجمان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ ڈیلر مارجن 6 فیصد کرنے تک ہڑتال ختم کرنے پر حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی پر ہم نے رواں ماہ 5نومبر کو ہڑتال کی کال واپس لے لی تھی تاہم مطالبات پر کوئی پیشرفت نیہں ہوئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ کورونا کے باعث مہنگائی صرف سردیوں تک رہے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے 6 روز قبل جہلم روڈ کیرج وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں اپوزیشن ٹیکنالوجی سے کیوں خوفزدہ ہے؟