سالگرہ کی تقریب، صبا قمر کی بولڈ لباس میں تصاویر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

saba qamar

پاکستانی اداکارہ صبا قمرنے جب سے عظیم خان سے شادی سے انکار کیا ہے،شہ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں صبا قمر نے بولڈ لباس پہن کر اپنی 37ویں سالگرہ منائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ چیخ سمیت دیگر ڈراموں اور فلمز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر عظیم خان سے شادی کیلئے تیار تھیں لیکن انہوں نے ذاتی وجوہات کو بنیاد بنا کر شادی سے انکار کردیا۔

حال ہی میں صبا قمر نے اپنی سالگرہ منائی جس میں انہوں نے نیلے رنگ کا فراک پہنا تاہم لباس بولڈ ہونے کے باعث انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ 

اداکارہ صبا قمر نے سالگرہ کے موقعے پر پارٹی کی اور کیک بھی کاٹا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ صبا قمر کو بولڈ لباس نہیں پہننا چاہئے تھا کیونکہ یہ اسلامی روایات کے خلاف ہے۔ 

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے صبا قمر کے خوبصورت لباس کی تعریف کرنے کی بجائے اسے ناپسندیدگی کی سند عطا کرتے ہوئے کہا کہ جدت پسندی اور حیا سوزی میں فرق ہوتا ہے جبکہ دیگر تبصروں میں زیادہ تر استغفراللہ کے الفاظ نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: عظیم خان نے خود پر لگائے گئے ہراسگی کے سنگین الزامات مسترد کردئیے

Related Posts