اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے زیر حراست سربراہ سعد حسین رضوی کے درمیان جاری احتجاج ختم کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بلائے گئے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعدصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اجلاس میں کالعدم ٹی ایل پی کے احتجاج پر خصوصی طور پر غور کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت احتجاجی مارچ کے معاملے کا “خوشگوار” طریقے سے حل کرنا چاہتی ہے،ان کا کہنا ہے کہ احتجاج نے پنجاب کے کئی شہروں میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم عمران خان کا سعد رضوی کو کسی صورت رہا نہ کرنیکا اعلان