قومی کرکٹ ٹیم نے نیدر لینڈز میں جشن آزادی منایا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم  نے نیدرلینڈز میں یوم آزادی منایا، پاکستانی سفارتخانے کی تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پرچم کشائی کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آزادی کی 75ویں سالگرہ یورپی ملک نیدرلینڈز میں منائی۔

قومی اسکواڈ نے نیدرلینڈز میں موجود پاکستانی سفارتخانے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پرچم کشائی کی تقریب میں بھی حصہ لیا، بابر اعظم نے نیدرلینڈز سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے نیدرلینڈز کے دورے پر ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے 16 اگست کو کھیلا جائے گا۔

Related Posts