آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام، نیب سکھر کا سہیل انور سیال کے بنگلے پر چھاپہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام، نیب سکھر کا سہیل انور سیال کے بنگلے پر چھاپہ
آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام، نیب سکھر کا سہیل انور سیال کے بنگلے پر چھاپہ

کراچی/لاڑکانہ: نیب سکھر کی ٹیم کا لاڑکانہ (فرید آباد) میں صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے بنگلے، پر چھاپہ، با خبر ذرائع کے مطابق نیب سکھر سہیل انور سیال کیخلاف کرپشن کے حوالے سے ریفرنس تیار کر رہا ہے اور بعض ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کی روشنی میں کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران نیب افسران کے ہمراہ لیڈیز پولیس بھی ساتھ تھی، جبکہ علاقہ ایس ایس پی کا اسکواڈ بھی نیب کے ساتھ موجود تھا۔نیب افسران کے ہمراہ پولیس نے بنگلے کو گھیرے میں لیکرمختلف حصوں کی تلاشی لی اور ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران نیب نے اہم دستاویز حاصل کرلی ہیں۔

تلاشی کے دوران نیب نے صوبائی وزیر کے گھر کی تصویریں بھی بنائی ہیں۔جس وقت نیب کی ٹیم نے پولیس کے ساتھ چھاپہ مارا تھا اس وقت صوبائی وزیرسہیل انور سیال بنگلے پر موجودنہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق آمدنی سے زیادہ اثاثے بنانے پر نیب ٹیم نے چھاپہ مارا اور اس دوران صوبائی وزیر کے ذاتی ملازمین سے بھی سوالات کیے گئے۔

مذکورہ کارروائی کے بعد نیب سکھر کی ٹیم واپس چلی گئی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کو اس چھاپے میں کامیابی مل گئی ہے اور کافی معلومات و شواہد نیب کے ہاتھ لگ گئے ہیں۔

Related Posts